سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باہر شہزاد تُرک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں.
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں، جن میں 247 نئی جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی اسامیاں شامل ہیں، اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں، مختلف سروسز، گروپس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، فارِن سروس، ان لینڈ ریونیو سروس، آفس مینجمنٹ گروپ و دیگر شامل ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق اسامیوں کی تقسیم صوبائی، علاقائی، خواتین، اقلیتی کوٹے کے تحت ہے، امیدواروں کی الاٹمنٹ میرٹ، ترجیحات اور ڈومیسائل کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی، سی ایس ایس 2024 نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں:مشتاق احمد کا جماعت اسلامی چھوڑنے کا انکشاف, کس پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے؟سابق سینیٹرنے بتا دیا