ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کل تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر بیچیں گے۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت 270 سے 280 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے اگر کل تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔
ڈیری فارمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی اپنی مرضی کی قیمت پر دودھ فروخت کیا ہے، 15 ماہ سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی، کمشنر تین ماہ سے ٹال مٹول کر رہے ہیں۔
چند روز قبل ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا تھا کہ تقریباً پورے پاکستان میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہے، تاہم سندھ حکومت چاہتی ہے کہ موجودہ قیمت برقرار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمشنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں طے پایا ہے کہ پہلے دودھ کا معیار چیک کیا جائے گا اور اس کے بعد قیمت مقرر کی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی مسلسل ڈیری فارمرز سے رابطے میں ہیں اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف محکموں کے افراد شامل ہیں تاکہ مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:نون لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم