ژوب؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 سپوت شہید

Oct 09, 2023 | 19:26:PM
ژوب؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 2 سپوت شہید
کیپشن: شہید میجر سید علی رضا اور شہید حوالدار نثار احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بلوچستان کے علاقے ژوب میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہو گئے جبکہ میجر سمیت 2 سپوت وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ژوب میں آپریشن کیا،دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا،جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کو لیڈ کرنے والے میجر سید علی رضا اور حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے شہید ہوئے،31سالہ شہید میجر سید علی رضا کاتعلق ضلع سرگودھاجبکہ شہید حوالدارنثار احمد کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروض ہیں،سکیورٹی فورسز وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی میں مزید بڑے نام شامل