کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی ہوگئے

Oct 09, 2023 | 12:00:PM
کراچی میں دھماکہ، 2 افراد زخمی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب واقع فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق مسکن چورنگی پر فاسٹ فوڈ کی دکان میں سلنڈرپھٹنے سے دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت دکان بند تھی اور اس میں مزید سلنڈرز موجود تھے۔

 ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ دھماکے کے باعث 2 راہگیر زخمی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے اپارٹمنٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضرورپڑھیں:بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 31 بجلی چور پکڑے گئے

بڑے حادثے سے قبل ہی علاقہ مکینوں کی جانب سے میئرکراچی کو آگاہ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے، اللہ نور اپارٹمنٹ کے مکینوں نے جولائی 2023 کو خط لکھا تھا، علاقہ مکینوں نےتجاوزات اورگیس سلنڈر استعمال کےخلاف درخواست بھی دی تھی جبکہ کمشنر کراچی، پولیس سمیت ہرفورم پرشکایت کی گئی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کسی نے ہماری نہیں سنی، آج دو ڈھائی کروڑ کی گاڑیوں کا نقصان ہوا، اللہ نور اپارٹمنٹ کے نیچے فوڈ اسٹریٹ بن چکی ہے جس میں یہ چوتھا دھماکا ہے، ہماری عمارت اور فلیٹس مخدوش ہوچکے ہیں اس نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہے۔