وزیراعلیٰ کے پی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا، آفتاب شیر پاؤ
کیپشن: آفتاب شیر پاؤ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔
آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانش مندی اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ،بڑی سیاسی جماعت کا شرکت سے انکار،وجہ سامنے آ گئی