عوامی نیشنل پارٹی کایوٹرن،عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے وزیر اعظم کی جانب سے منعقد کردہ اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشایئے میں شرکت کے حوالے سے فیصلے پر یوٹرن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے عشائیے میں جانے کا فیصلہ کیا،ذرائع کے مطابق سینیٹر حاجی ہدایت اللہ وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔
قبل ازیں، اے این پی نےاس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو چند آئینی ترامیم پر اعتراضات ہے۔
خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹ میں 3 سینیٹرز ہے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی 27ویں ترمیم کے حوالے سے کہا تھا کہ اس ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اپوزیشن ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کر دے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی اور سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، جو نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مجھے خوشی ہے اپوزیشن نے آج عدلیہ کے حق میں تقاریر کیں: پرویزرشید