پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری

Nov 09, 2025 | 15:42:PM
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر)پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی مزید توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت 4یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی،احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پربھی پابندی برقرارہے،پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے،تاہم پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ
سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں،لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔