سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ 

Nov 09, 2025 | 15:33:PM
 سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور  ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔
دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ نےخیبرپختونخوا سے خیبر ہٹانے کی تجویز دیدی

وفاقی سیکرٹری مذہبی امورنے کہاکہ وزارتِ مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔