سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

Nov 09, 2023 | 23:59:PM
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق حمزہ تنویر الیاس کو شراب اور خنجر برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ تنویر الیاس کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر روکا گیا تو شراب اور خنجر ان سے برآمد ہوئے۔

کیپیٹل پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔