بشریٰ بی بی خاتون اول بنی تو فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہو گئی، سمدھی کا انکشاف

Nov 09, 2023 | 17:03:PM
بشریٰ بی بی خاتون اول بنی تو فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہو گئی، سمدھی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق خاتون اول چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سمدھی میاں عطا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ خاتون اول بنی تو مانیکا فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہوگئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں، دم درود والا روپ دیکھ کر خود حیران ہوگیا،چیئرمین پی ٹی آئی سے بشری بی بی کو عون چودھری نے ملوایا، عون چودھری وغیرہ نے خان صاحب کے ذہن میں ڈالا کہ بشری بی بی بہت پہنچی ہوئی ہستی ہے، وزیراعظم ہاؤس جا کربشریٰ نے حلیہ ہی بدل لیا،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے تعلقات خراب کرنے میں بشری بی بی اور انکی سہیلی کی لوٹ مار کا بھی ہاتھ ہے، پروجیکٹ عمران خان بری طرح ناکام ہوا، فرح گوگی کا پٹاخہ چل گیا تو ہم کو پھر پتہ چلا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور


انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہوسکتا ہے 1970والا ٹریلر چل جائے۔ ہمارا سیاستدان تو ابھی تھانیدار کے جبر سے آزاد نہیں ہو پایا۔ سیاسی تجربہ یہی بتا تا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں لوگ ووٹ نہیں ڈالتے۔