پنجاب حکومت کی آج اور کل مارکیٹس کھولنے کی اجازت

Nov 09, 2023 | 13:06:PM
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں مارکیٹس کو آج اور کل کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔ 

ترجمان کمشنر لاہور نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری

جاری نوٹیفکیشن کےمطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہو گا، آج اور کل شاپنگ مال اور مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی آج کھلے رہیں گے۔