سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفد کے ہمراہ عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنماؤں میں ملکی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ سراج الحق نے عمران خان کی صحت یابی کی دعا کی، ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے الیکشن اصلاحات ضروری ہیں، جن کے بغیر الیکشن پہلے دن ہی متنازعہ ہوجاتے ہیں۔
امیر سراج الحق کی سربراہی میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات۔ pic.twitter.com/qz0He8xUx6
— Waqas Ahmad safi (@WaqassafiPTI) November 9, 2022
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ الیکشن یرغمال ہوتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہوتا ہے وہ پیسہ خرچ کرتا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے، اگر ادارے نے خود غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ایک طریقہ کار بنالیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر کمزور ہو اور ہر کوئی اسے استعمال کرے تو احتجاج ہوگا، الیکشن ریفارمز کے بغیر کوئی الیکشن قبول نہیں کرے گا، ہم اس معاملے میں متاثرہ فریق ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا، سب ہی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں اس لیے نقصان صرف عوام کا ہورہا ہے۔