والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

May 09, 2026 | 10:49:AM
والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، امتحانات کے دوران ٹی وی دیکھنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک طالبہ نے زہریلی دوا پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنارم منڈل کے روٹی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اکشیا لکشٹی پیٹ کے سرکاری ڈگری کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالانہ امتحانات شروع ہونے کے سبب والدین نے 3 مئی کو اسے ٹی وی بند کرکے پڑھائی کرنے کی نصیحت کی تھی۔

 والدین کے کام پر جانے کے بعد اکشیا نے ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں موجود زہریلی دوا پی لی۔

معاملہ سامنے آنے پر گھر والوں نے فوری طور پر اسے ہسپتال منتقل کیا، بعد ازاں بہتر علاج کیلئے کریم نگر لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران کو اس کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:سپین میں طوفانی بارشیں،کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے