اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پراپرٹی مقدمات سپیشل کورٹس سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

May 09, 2026 | 10:20:AM
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پراپرٹی مقدمات سپیشل کورٹس سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کے مقدمات سپیشل کورٹس سنیں گی، عدالت نے سپشل کورٹس کا اوورسیز کے کیسز نہ سننے کے اعتراض کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اوورسیز کے پراپرٹی کیسز میں سپیشل کورٹ کا اختیار صرف قبضہ اور ملکیت کے تنازعات تک محدود نہیں۔

 اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق تمام مقدمات سپیشل کورٹ میں سنے جائیں گے، وراثت، انتقال، پاور آف اٹارنی، منقولہ غیر منقولہ پراپرٹی کے مقدمات بھی سپیشل کورٹ سنے گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز پراپرٹی ایکٹ کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ ہے۔

 ایکٹ کے تحت اوورسیز کے مقدمات اسپشل کورٹس میں سنے جانے ہیں۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

سپشل کورٹ اور سول کورٹ نے قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے اوورسیز کی صرف منقولہ جائیداد کے کیسز ہی منتقل کیے۔

 سول کورٹس اور سپیشل کورٹس کی غلط تشریح کے درمیان مقدمات کو پنگ پونگ نہیں بنایا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ دونوں فریقین میں سے ایک بھی پارٹی اوورسیز ہو تو کیس اسپشل کورٹ سنے گی۔

 سول کورٹس سے ٹرانفسر ہو کر آنے والے کیسز اسپشل کورٹس میں اسی سٹیج سے چلیں گے۔

 اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات دوبارہ نئے سرے سے دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اسپیشل کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مقدمات کے لیے خصوصی اور خود مختار فورم ہے۔