خلیجی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند

May 09, 2025 | 10:16:AM
خلیجی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا۔

خطے کی کشیدہ صورتحال اورفضائی حدود کی بار بار بندش کے باعث خلیجی ایئرلائنز نے پاکستان میں فلائٹس آپریشن معطل کردیاہے۔

اس حوالے سے ایئرلائنز کا کہناہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر آپریشن بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز،2 ہزار پوائنٹس کی تیزی

ایئرلائنزکا کہنا ہےکہ کنیکٹنگ پروازوں سے پاکستان جانے والے مسافروں کو اجازت نہیں،معطل پروازوں کے مسافروں سےگزارش ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نہ پہنچیں،صورتحال بہتر ہوتے ہی فلائٹ آپریشن معمول کےمطابق جاری رہے گا۔