افغانستان۔۔بم دھماکوں سے 68 افراد جان کی بازی ہارچکے۔۔ آج یو م سو گ کا اعلان

May 09, 2021 | 23:12:PM
افغانستان۔۔بم دھماکوں سے 68 افراد جان کی بازی ہارچکے۔۔ آج یو م سو گ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) افغانستان کے صدر اشرفی غنی نے منگل کو  ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سکول میں دھماکوں سے اب تک 68 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔افغان حکام کے مطابق کابل میں گذشتہ روز لڑکیوں کے اسکول کے باہر بارود سے بھری کارکا دھماکا ہوا تھا۔ کار بم دھماکے کے بعد سکول کے باہر ڈیوائسز کے ذریعے مزید دو دھماکے بھی ہوئے تھے۔افغان حکومت نے دھماکوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہونے پر ملک میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا بھی ما ن گئی۔۔11 سالہ رضوان اور 4 سالہ عریش فاطمہ کا نیا ورلڈ ریکارڈ