کیا اس طرح ہوتا ہے ایس او پیز پر عمل۔۔ایس ایچ او کی دکانداروں ۔۔راہگیروں  کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

May 09, 2021 | 13:14:PM
کیا اس طرح ہوتا ہے ایس او پیز پر عمل۔۔ایس ایچ او کی دکانداروں ۔۔راہگیروں  کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا۔ایس ایچ او نیو انارکلی کا دکانداروں اور راہگیروں پر تشدد،ایس ایچ او شیخ احمد اپنے اہلکاروں کے ساتھ  لوگوں کو ڈنڈے مارتے رہے۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں راہگیروں پر ڈنڈے برسا دیئے گئے، ایس ایچ او نیو انارکلی کا دکانداروں اور راہگیروں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ایس ایچ او شیخ احمد اپنے اہلکاروں کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے لوگوں کو ڈنڈے مارتے رہے۔ویڈیو میں ایس ایچ او کو شہریوں کو ڈنڈے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایچ او اور ساتھی اہلکار کورونا ایس او پیز کے تحت ماسک نہ پہننے والے شہریوں اور دکانداروں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت  نے تلقین کی ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے  وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ  کو روکا جا سکے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: خطرہ ٹل گیا:چینی راکٹ کا ملبہ بحر ہندمیں  گر گیا