یو اے ای کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، 2 جوان شہید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اماراتی فوجی جوان شہید ہوگئے۔
ابوظہبی سے یو اے ای کی وزارت دفاع کے بیان کےمطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گرا، یہ حادثہ قومی فرائض کی ادائیگی کے دوران پیش آیا۔
اماراتی وزارت دفاع نے دونوں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں سے گہرے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کی مغفرت اور ان کے خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی دعا کی۔
ٰیہ بھی پڑھیں :کراچی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے