ٹرمپ نے دنیا کے تمام قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیا،علامہ راجہ ناصر عباس

Mar 09, 2026 | 19:15:PM
ٹرمپ نے دنیا کے تمام قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیا،علامہ راجہ ناصر عباس
کیپشن: علامہ راجہ ناصر عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے تمام قوانین کو اپنے پاؤں تلے روند دیا،وینزویلا میں جو ہوا سب کے سامنے ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کاکہناتھا کہ اس وقت گریٹر اسرائیل کے موضوع پر کام ہورہا ہے،یہ حملہ صرف ایران پر حملہ نہیں پوری امہ پر حملہ ہے،عرب ممالک میں جو اڈے بنے آج سب کے سامنے وجوہات آگئیں،عرب میں اڈے انہوں نے اپنے تحفظ کیلئے بنائے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ ایران کے سکول پر حملہ درندگی ہے، پاکستان  اپنے سعودی دفاعی معاہدے میں کیا کردار ادا کرے گا، علامہ راجہ ناصر عباس کاکہناتھا کہ امن کے قاتل کو ہم نے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا ہوا ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کو اعلان کرنا چاہیے کہ ہم مزید انتظار نہیں کریں گے خطے کی جنگ فوری بند کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:توانائی بحران؛ پنجاب اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان