پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش بارے الرٹ جاری 

Mar 09, 2026 | 15:59:PM
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش بارے الرٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش بارے الرٹ جاری کردیا۔ 

 پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پوٹھوہار ریجن، مری گلیات اور گرد ونواح میں بارش کا امکان ہے،9 سے 11 مارچ کے دوران بھی شمالی علاقہ جات میں بارش کا امکان ہے۔

آئندہ دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں معمول سے 3 سے 4 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  نے مزید کہا ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں :  شاہ رخ خان اپنی فلم کی اسکرپٹس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے