ڈیزل مہنگا، بسوں کا کرایہ آسمان سے باتیں کرنے لگا

Mar 09, 2026 | 12:34:PM
ڈیزل مہنگا، بسوں کا کرایہ آسمان سے باتیں کرنے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بسوں کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا۔

حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا۔

ملک میں پیٹرول 321 روپے 17پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:توانائی بحران: بنگلہ دیش میں  تمام یونیورسٹیاں بند کردی گئیں