چیمپئنزٹرافی؛فاتح بھارتی ٹیم کو 22لاکھ 40ہزار ڈالر ملیں گے

Mar 09, 2025 | 21:35:PM
چیمپئنزٹرافی؛فاتح بھارتی ٹیم کو 22لاکھ 40ہزار ڈالر ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت چیمپئن بن گیا۔چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئن کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔

آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زائد) انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر (پاکستانی 31 کروڑ روپے سے زائد)دیئے  جائیں گے ۔
سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) جبکہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر (پاکستانی 9 کروڑ روپے سے زائد) اور ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً چار کروڑ روپے پاکستانی) انعامی رقم دی جائے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے والی میزبان ٹیم پاکستان کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 4 کروڑ روپے) دیئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکار صائم ایوب سے متعلق اہم خبر آ گئی