تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت 70 ہزار ڈالرز سے متجاوز

Mar 09, 2024 | 21:30:PM
تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت 70 ہزار ڈالرز سے متجاوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنیا بھر کی سرمایہ کار کمیونٹی میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافے کے باعث کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 70 ہزار ڈالرز پہنچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں نئی امریکی سپاٹ ایکسچینج ٹریڈڈ کرپٹو پروڈکٹس کے لیے سرمایہ کاروں کی مانگ اور عالمی شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے اضافہ ہوا، بٹ کوائن کی گرنے سے قبل 70 ہزار 105 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی جبکہ آخری بار یہ 68 ہزار 317 ڈالرز میں فروخت ہوا۔

گزشتہ چند ہفتوں میں اربوں ڈالرز ایکسچینج ٹریٹڈ فنڈز کی مد میں لگ چکے ہیں اور مارکیٹ کو ایک ایسے آٹ لک سے اضافی سپورٹ مل رہی ہے جس میں ایتھریم بلاک چین پلیٹ فارم جوکہ دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایتھر کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں قرآن کی تلاوت کرتے شہری کی روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ 29 فروری کو کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 2 سال بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جس کی قدر فروری کے دوران 42 فیصد بڑھی، یہ دسمبر 2020 کے بعد ماہانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ تھا، نومبر 2021 کے بعد پہلی بار بٹ کوائن 60 ہزار 131 ڈالر پر پہنچ گیا، جب اس کی قیمت 70 ہزار ڈالر سے تھوڑی کم ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ کرپٹو پلیٹ فارم کوائن گیکو نے بتایا تھا کہ گردش میں موجود تمام بٹ کوائن کی قیمت 2 سالوں میں پہلی بار رواں مہینے 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔