پٹھان کے بعد اب شاہ رخ خان ’دھوم‘ مچائیں گے 

Mar 09, 2023 | 14:54:PM
ہدایتکار سدھارتھ آنند نے تصدیق کر دی کہ فلم ’دھوم فور‘ میں ہیرو کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان ہونگے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر بلاک بسٹر  فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے تصدیق کر دی کہ فلم ’دھوم فور‘ میں ہیرو کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان ہونگے۔

سدھارتھ آنند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے، عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے۔ 

سدھارتھ آنند نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ  پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے، عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے۔ اپنے پسندیدہ شاہ رخ سر کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ولن کے متعلق کل مطلع کروں گا۔

صرف یہی نہیں بلکہ سدھارتھ آنند نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ’پٹھان ٹو‘ کا بھی اشارہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے,روبینہ اشرف کی تنقید

گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں ہدایت کار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا نام اوپر اور ان کا نام نیچے درج تھا، درمیان میں دھوم 4 کا ممکنہ لوگو بھی تھا۔

یاد رہے کہ دھوم 3 سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا۔  سپر اسٹار عامر خان نے بھی کہا تھا کہ  ان کے نزدیک شاہ رخ خان فلم ’’دھوم 4‘‘ کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔