علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے,روبینہ اشرف کی تنقید

Mar 09, 2023 | 13:31:PM
علیزے شاہ
کیپشن: علیزے شاہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ علیزے جیسی اداکاری کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے، علیزے کی ایکٹنگ ڈرامے میں کہیں نہیں تھی،میرے لیے علیزے زیرو ہے۔

اداکارہ روبینہ اشرف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کے ہمراہ 24 نیوز کے ٹی وی شو  کیا ڈرامہ ہے کی مہمان بنیں جہاں میزبان کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ڈرامے’ چاند رات اور چاندنی ‘ پر مارکس دینے کا کہا گیا جس پر اداکارہ عتیقہ اور نادیہ جمیل دونوں نے علیزے کو 7 مارکس دیے۔روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے شاہ کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے علیزے شاہ کی اداکاری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے، علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔