فرانس: پنشن اصلاحات کیخلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے جاری

Mar 09, 2023 | 11:31:AM
فرانس: پنشن اصلاحات کیخلاف ملک گیر احتجاج اور مظاہرے جاری
کیپشن: ملک گیر ہڑتال کے باعث ٹرین سروسز معطل رہیں، سکول بند اور ایندھن کی فراہمی روک دی گئی۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کے منصوبے کیخلاف ملک گیر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 1.28 ملین افراد نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 سال کرنے کے منصوبے کیخلاف ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیا ہے۔

حکام اور مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان چند جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ملک گیر ہڑتال کے باعث ٹرین سروسز معطل رہیں، سکول بند اور ایندھن کی فراہمی روک دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق حکومت اور مظاہرین کیلئے یہ ایک نازک وقت ہے کیونکہ میکرون کی حکومت امید کر رہی ہے کہ پنشن کی عمر میں دو سال تک اضافہ کرنے کا ان کا منصوبہ اس مہینے کے آخر تک پارلیمنٹ میں منظور کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب قانون سازوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے فرانس کی سخت گیر یونینوں نے کہا کہ اصل لڑائی اب شروع ہوئی ہے، اس بار کم از کم کچھ شعبوں میں کئی دن تک ہڑتالیں ہو سکتی ہیں۔