مارچ وزیراعظم عمران خان کیلئے کوئیک مارچ ثابت ہوگا, عبدالغفور حیدری کا دعویٰ

Mar 09, 2022 | 22:42:PM
سینیٹر ,مولانا ,عبدالغفور ,حیدری
کیپشن: سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ وزیراعظم عمران خان کیلئے کوئیک مارچ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے 24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اڈیالا جیل جانے کا وقت آگیا ہے، عمران خان کی حکومت کا جنازہ ڈی چوک میں پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر مولانا فضل الرحمان سمیت قومی قیادت کی پگڑیاں اچھالی ہے، عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو رواج دیا، عمران خان نے ہر وہ کام کیا جو کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوسکتا۔  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مارچ وزیراعظم عمران خان کیلئے کوئیک مارچ ثابت ہوگا۔