برطانوی شاہی بہو کا انٹرویو، وائٹ ہاؤس کی تعریف

Mar 09, 2021 | 12:55:PM
برطانوی شاہی بہو کا انٹرویو، وائٹ ہاؤس کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر کے آفس وائٹ ہاؤس نے برطانوی شہزادے ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کےانٹرویوکی تعریف کرتےہوئے شاہی جوڑے کو نجی معاملات اور ذاتی جدوجہد پر بات کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ  کسی بھی شخص کا اپنی نجی زندگی اور ذہنی حالت پر بات کرنا بہت ہمت کی بات ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکا کے برطانوی شہریوں سے بہت مضبوط تعلقات ہیں اور برطانوی حکومت سے امریکا کی خصوصی پارٹنرشپ ہے جو جاری رہے گی۔واضح  رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نےامریکی میزبان اوپرا ونفری کو اپنے ذاتی حالات زندگی سے متعلق انٹرویو دیا تھا جس میں میگھن نے برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کردی۔ان الزمات پر برطانیہ کے شاہی خاندان کو سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔