افغان صوبے پکتیکا میں مارٹر شیل کے دھماکے سے5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغان صوبے پکتیکا میں کچرے سے برآمد مارٹر شیل کے دھماکے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہےکہ دھماکےکے نتیجے میں مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکا مارٹر شیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں کچرے سے ملنے والے جنگی ساز و سامان کے حادثات میں رواں سال 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ،محکمہ موسمیات نے بارش کی بھی نوید سنا دی