صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 

Jun 09, 2026 | 20:58:PM
صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانا ریاستی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی عزم کا مظہر ہے،بھارتی سرپرستی میں سرگرم 14 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے پر صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی جرأت اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی  فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ،محسن نقوی کاکہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ،قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔ 

وزیر داخلہ نے کہاکہ  بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے  سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر کی بھیک مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: