بھارتی کرکٹر کی بھیک مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹرز کی ایک مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا ہے۔
ویڈیو میں سابق بھارتی اوپنر شیکر دھاون اور لیگ سپنر راہول چاہل اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں،وائرل ویڈیو میں راہول چہر ایک بھکاری کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہاتھ میں کٹورا لیے سڑک کنارے بیٹھے دکھائی دیتے ہیں،اسی دوران شیکھر دھون وہاں سے گزرتے ہیں اور مزاحیہ انداز میں ان سے پوچھتے ہیں ’’شرم نہیں آتی، سڑک پر پیسے مانگتے ہو؟‘‘
اس سوال کے جواب میں راہول چاہل فوری طور پر برجستہ انداز میں کہتے ہیں، ’’اب آپ کے 10 روپے کے لیے کیا میں دفتر کھول کر بیٹھ جاؤں؟‘‘ جس پر ویڈیو دیکھنے والے اپنی ہنسی نہ روک سکے۔
یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے،فیس بک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فیس بک پر اس ویڈیو کو تقریباً 15 لاکھ (1.5 ملین) افراد ری ایکٹ کر چکے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر یہ تعداد 3اشاریہ 5 ملین سے زیادہ ہے، کئی صارفین نے کرکٹرز کی مزاحیہ اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ میدان کے باہر بھی دونوں کھلاڑی مداحوں کی تفریح کا سامان فراہم کر رہے ہیں جبکہ بعض نے مکالمے کو ویڈیو کا سب سے دلچسپ حصہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عوامی مقامات پر مختصر لباس کے خلاف قانون سازی کی اپیل