بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

Jun 09, 2026 | 20:08:PM
بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے14  دہشتگرد ہلاک کردئے۔ 

پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا،دہشت گرد قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذموم عزائم ناکام بنا دیے،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو مؤثر انداز میں روکا گیا اور بھرپور نشانہ بنایا گیا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور دیسی ساختہ بارودی مواد بھی موقع پر تباہ کر دیا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار محمد عباس نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی ،پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  آئی جی پولیس بلوچستان کی زیرصدارت اجلاس،محرم الحرام اوردیگرسیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ