بنگلہ دیشی کرکٹرلٹن داس نے رضوان پر بڑا الزام عائد کر دیا

Jun 09, 2026 | 12:41:PM
 بنگلہ دیشی کرکٹرلٹن داس نے رضوان پر بڑا الزام عائد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس دنیا بھر میں محمد رضوان کو بدنام کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو حال ہی میں بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونا پڑا۔

اس سیریز کے دوران پاکستانی اسٹار محمد رضوان اور بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

اس واقعے کو کافی دن گزرنے کے باوجود لٹن داس رضوان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وکٹ کیپر نے حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ابھی سونا خرید لیں۔۔!پریشان کن خبر سامنے آ گئی

 محمد رضوان پر میچ کے دوران جملے کسنے اور جارحانہ انداز اپنانے والے لٹن داس نے کہا کہ کھیل میں گرما گرمی ہوجاتی ہے مگر میچ ختم ہونے پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چاہیے۔

لٹن داس نے کہا کہ چاہے آپ کتنے ہی بڑے کھلاڑی کیوں نہ ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے، اگر انہیں مجھ سے کوئی مسئلہ تھا تو الگ بات ہے لیکن پوری بنگلادیشی ٹیم نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا، پاکستانی ٹیم کے باقی تمام کھلاڑیوں نے ہم سے ہاتھ ملایا، صرف رضوان نے ایسا نہیں کیا، یہ مکمل طور پر غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل تھا۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہوئی تھی جب لٹن داس نے رضوان پر وقت ضائع کرنے کا الزام لگایا۔

اس بارے میں سوال پر لٹن داس نے کہا کہ میں جانتا تھا پاکستان کی ٹیم میں صرف دو بیٹرز بابراعظم اور رضوان ہی ہمیں مشکل میں ڈال سکتے ہیں، رضوان کا ریکارڈ ہمارے خلاف بہت اچھا ہے، اس لیے میں ان پر دباؤ ڈالنا چاہتا تھا۔

لٹن داس نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رضوان وقت ضائع کرنا پسند کرتے ہیں، میں وکٹوں کے پیچھے موجود تھا اور موسم بہت گرم تھا، اس لیے مجھے کافی مشکل پیش آ رہی تھی، اسی وقت میں نے فیصلہ کیا کہ کچھ کرنا ہوگا۔