وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے وویمن جیل کی قیدی خواتین کیلئے ظہرانے کا اہتمام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا-
جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان ڈسٹرکٹ اور وویمن جیل میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا، وویمن جیل ملتان کی 1500 قیدی خواتین اور کمسن بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیاگیا،جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے وویمن جیل کے سٹاف کو بھی کھانا کھلایا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے مخیر حضرات کی سماجی خدمات کو سراہا،کمشنر ملتان عامر کریم خاں،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد اور ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بھی قیدیوں کو کھانا تقسیم کیا ،قیدیوں کو مٹھائی، کیک اور عیدی بھی دی گئی-
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا: شیخ وقاص اکرم