لیانا ڈی کروز  نے  فلم’ریڈ2‘کی پیشکش  کیوں ٹھکرائی ، وجہ بتا دی

Jun 09, 2025 | 21:05:PM
لیانا ڈی کروز  نے  فلم’ریڈ2‘کی پیشکش  کیوں ٹھکرائی ، وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ لیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اجے دیوگن کی فلم’ریڈ2‘کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن میں نے ایک خاس وجہ سے اس پیشکش کو ٹھکرایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سپر سٹار اور اداکار اجے دیوگن کی’ریڈ2‘ نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے مقابل  اداکارہ وانی کپور تھیں جنہوں نے پہلے حصے کی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی جگہ لی۔ الیانا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی’ریڈ2‘کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ الیانا ان دنوں اپنےدوسرے بچےسے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ الیانا نے کہا کہ اب ان کی ترجیح بدل گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ’ریڈ‘میں ان کا مالنی کا کردار ان کے دل کےبہت قریب تھا۔ ایک مداح نے الیانا ڈی کروز سے’ریڈ2‘ کےبارے میں پوچھا اورجانناچاہاکہ وہ کب واپسی کر رہی ہیں ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، ’’مجھےبھی فلموں میں کام کرنا یاد آتا ہے اور’ریڈ2‘کا حصہ بننا پسند کروں گی۔ ’ریڈ‘ ایک خاص فلم تھی اور اس میں مالنی کا کردار ادا کرنا بہت خاص تھا۔ ہدایت کار راج کمارگپتا کے ساتھ کام کرنا اور اجے کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہوتا۔ الیانا ڈی کروز نے مزید کہا کہ’ریڈ2‘کے بنانےوالوں نے مجھے فلم کی پیشکش کی، لیکن بدقسمتی سے ہم وقت نہیں نکال سکےکیونکہ میں نےابھی اپنے بچے کو جنم دیا تھا اور اس وقت میری ترجیحات مختلف ہیں، اس کے باوجود میں نے جتنے بھی پروموز دیکھے ہیں ان میں وانی بہت پیاری لگ رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس کردار میں اپنی خصوصیات کو واضح طور پرپیش کریں گی۔ ایک اور مداح نے الیانا ڈی کروز سے پوچھا کہ کیا وہ واپسی کا ارادہ کر رہی ہیں ؟ تو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے کہا ’بالکل‘ میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہوں

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر  نوجوت سنگھ سدھو کی شاندار واپسی،مداح پرجوش