ایک سال میں کتنے لاکھ پاکستانی ملازمت کیلئے بیرون ملک منتقل ہوئے؟رپورٹ جاری
کیپشن: پاسپورٹس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آ گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں 7لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک رجسٹرڈ کیے گئے ،سعودی عرب میں 4 لاکھ 52 ہزار 572 پاکستانیوں کو روزگار دیا گیا،یو اے ای میں 64 ہزار 130 پاکستانیوں کو روزگار دیا گیا،قطر میں 40 ہزار818 پاکستانی افراد رجسٹرڈ کیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں 25 ہزار 198 پاکستانیوں کو روزگار دیا گیا،ملائیشیا میں5 ہزار 790 پاکستانیوں کو روزگار دیا گیا،عمان میں 11 فیصد پاکستانیوں کو روزگار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر کتنی ہو گئی؟سروے رپورٹ میں حیران کن انکشاف