اعجازگوشی اورشیرازاپل کی قوالی’’یا مصطفیٰ‘‘:عقیدت اورموسیقی کا حسین امتزاج

Jun 09, 2025 | 12:10:PM
اعجازگوشی اورشیرازاپل کی قوالی’’یا مصطفیٰ‘‘:عقیدت اورموسیقی کا حسین امتزاج
کیپشن: شیرازاپل اوراعجازگوشی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف کمپوزر شیراز اپل نے دل میں اتر جانے والی روحانی قوالی’’یا مصطفیٰ‘‘ریلیزکردی ، جس کے لیے انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی باصلاحیت گلوکار اعجاز گوشی کی آوازکاانتخاب کیاہے ۔

اعجاز گوشی پیشے کے لحاظ سے ماہر امراضِ قلب ہیں جو امریکہ میں مقیم ہیں اوراپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی کے بانی بھی ہیں،یہ تنظیم امریکی پاکستانیوں کی نمائندگی، ان کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے۔

اس پروجیکٹ کی تخلیقی رہنمائی ابھرتے ہوئے تخلیقی ڈائریکٹر عمر رشید نے کی ہے جنہوں نے ویڈیو میں ایک نیا، جاندار اور روحانی وژن شامل کیا ہے۔

’’یا مصطفیٰ‘‘ کی ویڈیو بھی لاجواب ہے، جس میں لاہور کے مناظر، شاندار سیٹ، عمدہ آرٹ ڈائریکشن اور خوبصورت شاٹس شامل ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک عقیدت بھرا سفر کراتے ہیں۔

ویڈیو کی کہانی ایک ہمنوا قوال اور اس کے بیٹے پر مبنی ہے، جو دونوں نبی کریم ﷺ کے عاشق اور پیروکار ہیں،بچہ لاہور کی گلیوں میں دن بھر گھومتا ہے اور آخرکار روضہ رسول ﷺ کا ایک خوبصورت ماڈل تلاش کرتا ہے، جسے وہ اپنے والد کو پیش کرتا ہے، جو پس منظر میں قوالی پیش کر رہا ہوتا ہے،یہ منظر محبت، عقیدت اور روحانی وابستگی کی حسین تصویر بن کر سامنے آتا ہے۔

اس قوالی کو فن، عقیدت اور روحانیت کا حسین امتزاج قراردیاجارہاہے ہے، جہاں اعجاز گوشی کی متاثر کن آواز اور شیراز اپل کی شاندار موسیقی مل کر ایک ایسا فن پارہ تخلیق کرتے ہیں جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتا ہے۔