ایتھینز : لاپتہ برطانوی صحافی کی لاش مل گئی

Jun 09, 2024 | 18:25:PM
ایتھینز : لاپتہ برطانوی صحافی کی لاش مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) برطانیہ کے لاپتہ ٹی وی پریزنٹر مائیکل موزلے یونان کے شہر ایتھینز سے مل گئی ۔

یونانی پولیس کے مطابق مائیکل موزلے کی لاش یونانی جزیرے سے ملی ہے، برطانوی ٹی وی مین کی لاش ایک چٹانی ساحل کے نزدیک ایک نجی کشتی سے ملی ہے، تاہم ابھی اس کی باقاعدہ شناخت کی جانا باقی ہے، صرف ابتدائی اندازے کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ وہی برطانوی پریزنٹر ہو سکتا ہے، واضح رہے مائیکل موزلے بدھ کے روز آگین نامی جزیرے پر لاپتہ ہو گئے تھے ۔

مائیکل موزلے برطانیہ کے ریڈیو میں کام کرتے ہیں اور ڈیلی میل میں بھی کالم لکھتے ہیں، برطانیہ سے باہر مائیکل موزلے 'دی فاسٹ ڈائیٹ' نامی کتاب کے مشترکہ مصنف ہونے کی حیثیت سے معروف ہیں، یہ کتاب گیارہ سال پہلے 2013 میں لکھی گئی تھی،مائیکل موزلے اور میمی سپینسر کی یہ کتاب ہفتے میں دو دنوں میں کم کیلوریز والی خوراک کی مدد سے وزن میں کمی لانے سے متعلق ہے۔