بی این پی کے ضلعی صدر شبیرمری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

Jun 09, 2024 | 17:07:PM
بی این پی کے ضلعی صدر شبیرمری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
کیپشن: بی این پی کے ضلعی صدر شبیرمری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) 14 مئی کو اغواء ہونے والے بی این پی ضلع ہرنائی کے صدر شبیرمری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ضلعی سیکرٹری اطلاعات بی این پی ناصر ملازئی کے مطابق بی این پی ضلع ہرنائی کے صدر شبیرمری بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، بی این پی کے ضلعی صدر شبیر مری کو 14 مئی کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، بی این پی کے ضلعی صدر شبیر مری کو نامعلوم افراد قلعہ سف آللہ کے ایریا میں چوڑ کرکے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو پولیس خود گھر لے آئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

ان کا مزید کہنا ہے کہ شبیرمری نے اپنی بازیابی کی اطلاع پارٹی اور اپنے خاندان کو دی، اطلاع ملنے پر پارٹی عہدیدار اور فیملی ممبرز نے شبیر مری کو اپنے گھر پہنچایا۔