نصیرالدین شاہ کے بیان پر اداکار یاسر نواز اور منشا پاشا کا سندھی زبان میں دلچسپ ردعمل

Jun 09, 2023 | 09:16:AM
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔

 اداکار نصیرالدین شاہ کے اس دعوے پر جہاں سندھی زبان بولنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا پر کرارے جواب دیے گئے وہیں اب فنکار برادری نے بھی  اداکار نصیرالدین شاہ کو ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر جواب دے دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار یاسر نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا اور دانش نواز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔؎

مزید پڑھیں:   نصیرالدین شاہ کے بیان پر پاکستانی فنکاروں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

منشا پاشا، یاسر اور دانش نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکار یاسر نواز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں اُن کے ہمراہ اداکارہ منشا پاشا اور دانش نواز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں یہ تینوں نامور فنکار سندھی گلوکار ممتاز مولائی کے مشہور گانے ’ہم سندھ میں رہنے والے سندھی‘ پر ڈانس کر رہے تھے اور ساتھ میں یہ گانا بھی گا رہے تھے۔