پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

Jun 09, 2021 | 17:39:PM
 پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلی اور دوسری جماعت کے بچے زبانی، تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچے تحریری امتحان دیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پیک نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے، پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں کا زبانی امتحان ہوگا،تیسری سے آٹھویں جماعت کے بچوں سے تحریری امتحان لیا جائیگا۔
18 اور 19 جون کو انگریزی کا پیپر لیا جائے گا، 21 اور 22 جون کو اردو کا پیپر ہوگا۔23 اور 24 جون کو ریاضی، 25 اور 26 جون کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا۔28 اور 29 جون کو سائنس، 30 جون کو معاشرتی علوم،عربی ،زراعت اور کمپیوٹر کا امتحان ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔
 یاد رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کا پارٹنر سکولوں کے صرف 25 فیصد طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان لینے کا فیصلہ کیا، پیف پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 27 لاکھ طلبا میں سے 25 فیصد طلبا کا انتخاب کر کے امتحان کا انعقاد کرے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن پارٹنر سکولوں کے طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان تین شفٹوں میں ہوگا۔
نرسری، پریپ اور پہلی جماعت کا امتحان زبانی لیا جائے گا، دوسری جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبا کا تحریری امتحان ہوگا، پیف 27 لاکھ سے زائد طلباو طالبات کا کوالٹی ٹیسٹ لے گا۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن ہر کلاس کے 25 فیصد طلبا کو منتخب کرے گا، پیف خود سے سکولوں میں طلبا کو امتحان کے لئے منتخب کرے گا، پنجاب بھر میں امتحانات کا انعقاد 20 جون سے 10 جولائی تک ہوگا، پیف نے پارٹنر سکولوں کے طلباکیلئے امتحان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ مقرر کیا ہے۔
 سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا اردو، سائنس، انگریزی اور ریاضی کا امتحان لیا جائے گا،ساتویں جماعت تک انگریزی مضمون کے نمبرز رزلٹ کا حصہ نہیں ہوں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا پابندیاں نرم۔۔ہفتہ میں 6 دن کاروبار کی اجازت