آبنائے ہرمز پر ایران کا دوٹوک اعلان!

Jul 09, 2026 | 08:06:AM
آبنائے ہرمز پر ایران کا دوٹوک اعلان!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے آبنائے ہرمز ایرانی انتظامات، خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی۔

ایک بیان میں ایرانی سپیکر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات اور خودمختاری کے تحت کھولی جائے گی۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں حملے کیے۔

انہوں نے ایران کو وارننگ دی کہ اگر دوبارہ کوئی ایسی کارروائی ہوئی تو نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی حملے میں ایرانی مسلح افواج کے 8 ارکان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا