بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل اپنی قسمت خود لکھ سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم وہ نسل ہوں گے جو جنگی جنونیوں سے الگ راستہ چنیں گے ،ہمارے مستقبل کا فیصلہ ماضی کے تنازعات نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات جیسے چیلنجز کا مقابلہ مل کر کریں گے،پُرامن بقائے باہمی ،تعاون اور خوش حالی کے ذریعے مستقبل کےفیصلے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کے پی حکومت کیخلاف سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے: سلمان اکرم راجہ