بھارت: خاتون افسر کی 16 فٹ لمبے کوبرا کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارت کی خاتون پولیس افسر کی 16 فٹ لمبے کوبرا کو پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست کیرالا میں ایک قدرتی چشمے میں خطرناک سانپ کی موجودگی نے پورے علاقے میں خوف کی لہر دوڑا دی، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لوگوں نے چشمے کے شفاف پانی میں ایک بڑا کوبرا تیرتے ہوئے دیکھا تو فوراً محکمہ جنگلات کو مطلع کیا۔
محکمے کی جانب سے تجربہ کار خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی کو موقع پر بھیجا گیا، جنہوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کوبرا کو پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا پر اعتماد؟ایران اور سعودی عرب اکٹھے ، مذاکرات میں کیا کچھ ہو نے جا رہا؟جانیے
ڈاکٹر روشنی نے ایک چھڑی کی مدد سے 16 فٹ لمبے کوبرا کو نہایت مہارت اور دلیری کے ساتھ چند لمحوں میں قابو کر لیا، جسے دیکھ کر مقامی افراد نے ان کی جرات کو سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں۔
بھارت: تھائی لینڈ سے آنے والے مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد
یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انٹرنیٹ صارفین نے ڈاکٹر روشنی کی بہادری کی تعریف کی اور مطالبہ کیا کہ ان کی بہادری پر انہیں خصوصی انعام سے نوازا جائے۔
محکمہ جنگلات کے ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر روشنی پچھلے 8 برسوں میں 800 سے زیادہ سانپوں کو قابو میں لا چکی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے ایک نایاب کنگ کوبرا کو پکڑا۔