چودھری شجاعت حسین نے پرویزالہیٰ سے متعلق بڑا بیان دے دیا

Jul 09, 2022 | 13:43:PM
چودھری شجاعت،پرویز الہی،اختلافات،مسلم لیگ ق،بڑا بیان
کیپشن: میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں: شجاعت حسین/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں نان ایشو کو ایشو بنادیا جاتا ہے، کبھی مجھے چودھری پرویزالہیٰ کیخلاف بیان دیتے سنا ہے؟ پرویزالہیٰ نے بھی کبھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا جھٹکا

 صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کے گھر ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورتحال ہے، آئے روز ویڈیوز چلائی جاتی ہیں۔

 چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) میں کوئی اختلاف نہیں، پرویز الٰہی سے روز ملاقات ہوتی ہے، عید کی نماز ساتھ پڑھیں گے، میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔