کورونا مزید 7 جانیں نگل گیا، 732 نئے مریض رپورٹ

Jul 09, 2022 | 10:16:AM
کورونا وائرس،اعدادوشمار،این آئی ایچ،رپورٹ
کیپشن: ملک بھر میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں، مزید 7 جانیں نگل گیا، 24 گھنٹوں میں 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

 قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی اور اس دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 732 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔