شام کو آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش 

Jul 09, 2021 | 10:16:AM
شام کو آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔تاہم شام/رات کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،شمال مشر قی پنجاب اوربالائی خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تا ہم شام/رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:  سمجھ نہیں آتی پاک بھارت سرحد پار کرنے کیلئے اتنی مشکلات کیوں کھڑی کی جاتی ہیں، زیبا بختیار