پنجاب، بالائی سندھ، خیربختونخوا میں شدید سردی، دھند رہے گی، پہاڑوں پر برفباری ہوگی

Jan 09, 2026 | 19:40:PM
پنجاب، بالائی سندھ، خیربختونخوا میں شدید سردی، دھند رہے گی، پہاڑوں پر برفباری ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں پر برف باری کا امکان ہے، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہے گی۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ تا ہم شام /رات میں جنوب مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ 

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم صبح کے اوقات میں کشمیر میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال