6 سالہ بچے کےقتل کے مقدمہ میں ایک  ملزم گرفتار

Jan 09, 2026 | 18:50:PM
 6 سالہ بچے کےقتل کے مقدمہ میں ایک  ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جھنگ میں 6 سالہ بچے کےقتل کے مقدمہ میں پولیس نے ایک  ملزم کو  گرفتار کرلیا۔

ملزم مقتول بچے کا چچا ہے۔ 

پولیس کے مطابق 6 سالہ فراز علی کو قتل کرنے وکے شبہ میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔مقتول کے وارثوں کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر  ایک مرلہ زمین کے تنازع پر اپنے یتیم بھیتجے کو قتل کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل بچے کی لاش موضع کدلتھی میں کھیتوں سے ملی تھی۔ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا