استنبول، دبئی سے تہران جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں نے تہران کے لیے کئی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں نے تہران کے لیے کئی پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
ترکش ائیر لائنز نے جمعے کو تہران کے لیے اپنی پانچ پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ ایرانی ایئرلائنز کے ذریعے چلنے والی پانچ دیگر پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ترک حکام نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کی شب جب ایران کے مختلف شہروں میں ملک گیر مظاہرے جاری تھے، استنبول سے تہران جانے والی ایک پرواز کی منسوخی کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اس پرواز کے بعض مسافروں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے طیارے کو تہران میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسی دوران تبریز اور اصفہان جانے والی پروازوں کا رخ بھی موڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ دبئی ائیرپورٹ کے مطابق جمعے کو اب تک دبئی سے تہران جانے والی پانچ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:2022 میں ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے: احسن اقبال